سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے بارے درخواست کا 2صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے خلاف الیکشن کمیشن کے علاوہ محکمانہ انکوائری بھی ہورہی ہے الیکشن کمیشن اور محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر قانونی کارروائی یقینی ہے،اس صورتحال میں الگ مقدمے کے اندراج کا کوئی جواز نہیں بنتا جبکہ انہوں نے کوئی قابل دست اندازی جرم نہیں کیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں