کلرسیداں ، آئیسکو سب ڈویژنز کلرسیداں اورچوآخالصہ میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے انتخابات میں تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب قرار

جمعہ 17 مئی 2024 20:45

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) آئیسکو سب ڈویژنز کلرسیداں اور چوآخالصہ میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے انتخابات میں تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔سب ڈویژن کلرسیداں میں قاضی جاوید ظفر اتفاق رائے سے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کلر سیداں کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر میں ارشد محمود وائس چیئرمین،راجہ سجاد احمد جنرل سیکرٹری،سردار خان جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

اسی طرح چوآ خالصہ سب ڈویژن میں عالمگیر پراچہ بھی چوتھی بار چیئرمین کے عہدے پر بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔دیگر عہدیداروں میں وائس چیئرمین کیلئے طاہر محمود،سینئر وائس چیئرمین کیلئے آصف خان اور سیکرٹری جنرل کیلئے یاسر منظور کے نام قابل ذکر ہیں۔\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں