جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی کے مفتی نے جنوبی افریقہ میں پوسٹ گریجویٹ کرلی

بدھ 22 مئی 2024 20:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی کے فارغ التحصیل اور جامعہ پریٹوریا ساؤتھ افریقہ کے مدرس نے جنوبی افریقہ میں ہونریز یونائیٹڈ یونیورسٹی سے اسلامی بینکنگ اور فنانس میں اے گریڈ کیساتھ پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کر کے پاکستان اور اپنے ادارے کا نام روشن کر دیامفتی محمد عثمان سلہری فاضل جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی نے جنوبی افریقہ میں ہونریز یونائیٹڈ یونیورسٹی سے اسلامی بینکنگ اور فنانس میں پوسٹ گریجویٹ اے گریڈ کے ساتھ ڈگری حاصل کر لی انہوں نے اس عظیم کامیابی کو اپنے والدین اور اساتذہ خصوصا استاذ المکرم شیخ الحدیث پیر سید حسین الدین شاہ کے نام کیا، جن کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی سے یہ کامیابی حاصل ہوئی مفتی عثمان سلہری نے کہا کہ وہ پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں اس میدان میں علماء کرام کو بہت کام کی ضرورت ہے تاکہ وہ صحیح معنوں میں دین اور دنیا کی دور جدید کے تقاضوں کے مطابق خدمت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں