راولپنڈی،بہترین خاندانی زندگی کی مشترکہ کاوشوں کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

جمعہ 24 مئی 2024 22:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں دی چیلنج انیشی ایٹو (ٹی سی آئی) ۔گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ کے تعاون سے ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے سٹاف کی بہترین خاندانی زندگی کی مشترکہ کاوشوں کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ مربوط تولیدی، زچہ، نوزائیدہ اور بچے کی صحت کا پروگرام (آئی آر ایم این سی ایچ) کے اشتراک سے منعقد کروائی گئی۔

تربیتی ورکشاپ کا مقصد دیگر صحت عامہ کے عملے کو تیار کرنا تھا تاکہ وہ منصوبہ بندی کا پیغام دیگر پیغامات کے ساتھ ہر گھر کی دہلیز تک پہنچا سکیں۔ تربیتی ورکشاپ میں سٹی مینجر (ٹی سی آئی) سیدہ فرح امین، نعمان حفیظ، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر نائلہ شہباز، مینجر جینڈر اینڈ یوتھ (ٹی سی آئی) خبیب کیانی نے سہولت کاری کے فرائض انجام دئیے۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں ڈی سی (آئی آر ایم این سی ایچ) ڈاکٹر نوید اختر، ایم اینڈ ای آفیسر جیند احمد نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اورتربیتی اسناد سے نوازا۔ ڈی سی (آئی آر ایم این سی ایچ) نے بہترین خاندانی نظام کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی اور تمام فرنٹ لائن ورکرز کو پیغام مقامی آبادی تک پہنچانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب کے اختتام پر (ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ) نے ٹی سی آئی۔گرین سٹار سوشل مارکٹنگ کی کاوشوں کو بحیثیت گورنمنٹ پارٹنر سراہا نیز پروگرام کی اہمیت پر زور دیا اور آئی آر ایم این سی ایچ کے مزید سٹاف کو تربیتی پروگرام میں شامل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں