کینٹ کے مختلف علا قو ں میں واٹر سیل کی کاروائی،95 غیرقا نو نی پا نی کے کنکشن منقطع

جمعہ 24 فروری 2017 17:24

راولپنڈی۔ 24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو ر ڈ کے و ا ٹر ریکو ر ی سیل نے کینٹ کے مختلف علا قو ں میں کاروائی کرتے ہوئی95 غیرقا نو نی پا نی کے کنکشن منقطع کر دیے ہیں جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی پر درجنوں افراد کو بلز جمع کرانے کے نوٹسز جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ ترجمان کے مطا بق کینٹ بو رڈ کے وا ٹر ریکو ری سیل نے کینٹ کے مختلف علا قو ں چو ہڑ، الہ آبا د ، نصیر آبا د ،صدر، گوالمنڈی ,مصریا ل ،علا قہ اقبا ل کا لو نی ،ما ربل فیکٹری ، ٹینچ بھا ٹہ ، پشا ور رو ڈاور افشا ں کا لو نی کے علا قو ں میں غیر قا نو نی طو ر پر لگا ئے گئے 95پا نی کے کنکشن قا نو نی کاروا ئی کر تے ہو ئے منقطع کر دیئے گئے اور بلوں کی عدم ادائیگی پر متعدد افراد کو فوری طور پر بلز جمع کرانے کو نوٹسز جمع کرائے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتہ کے دورا ن کینٹ بو رڈ کو 23لا کھ کی ریکو ری حا صل ہوئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں