پاکستان آرٹسٹ ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر مسعود خواجہ اور چیئرمین ظہیر چوہدری کا معروف فنکار سجاد کشور کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 27 مئی 2022 13:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) پاکستان آرٹسٹ ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر مسعود خواجہ اور چیئرمین ظہیر چوہدری نے معروف فنکار سجاد کشور کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو فنکاروں کا بڑا نقصان قرار دیا، مرحوم سجاد کشور کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم اپنی ذات میں ایک اکیڈمی تھے جو جونئیر فنکاروں اور نئے آنے والوں کے لئے بہترین راہنماءتھے، وہ جڑواں شہروں کے فنکاروں کی پہچان تھے جو خلوص و مروت اور بھائی چارے میں اپنی مثال آپ تھے، مسعود خواجہ اور ظہیر چوہدری نے کہا کہ ایسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں