عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے دیانتداری اور تندہی سے کام کریں: آر ڈی اے کی ملازمین کو ہدایت

منگل 21 جون 2022 22:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2022ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی ای)کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی نے آر ڈی اے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے دیانتداری اور تندہی سے کام کریں یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روزآر ڈی اے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں کیا اجلاس میںچیف انجینئر آر ڈی اے، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آر ڈی اے، ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ آر ڈی اے، ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ آر ڈی اے اور ڈائریکٹر انجینئر آر ڈی اے اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ڈی جی نے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو ہدایت کی کہ رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی تعمیرات کے حوالے سے عوام کو ریلیف فراہم کریں انہوں نے غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر کے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ایل ڈی اینڈ ای ایم ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ وہ تمام فائلوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کریں اور روزانہ کی بنیاد پر صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک محنت کریں انہوں نے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کے لئے کسی دبائو کو خا طر میں لائے بغیر کام کرنے کی بھی ہدایت کی ڈی جی آر ڈی اے نے تیز رفتار اور معیاری کام کی اہمیت پر زور دیا، جاری کام کو تیز رفتار بنیادوں پر انجام دینے پر زور دیا اور آر ڈی اے انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو سخت محنت کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جب کام کی راہ میں کوئی جسمانی رکاوٹ نہیں ہے تو اس میں تاخیر نہیں کرنی چاہیی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں