گندھارا فیسٹیول کے دوران پوٹھوہاری میوزکل نائٹ،نعیم ہزاروی کی شاندار پرفارمنس

بدھ 1 فروری 2023 23:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2023ء) پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام گندھارا فیسٹیول میں پوٹھوہاری میوزکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔میوزیکل نائٹ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد تھے۔پوٹھوہار کے مشہور گلوکار نعیم ہزاروی نے اپنے خوبصورت گیت سنا کر حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صوبے میں موجود قدیم تہذیبی ورثے کو لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

گندھارا،سندھی،ہڑپہ اور چولستان کی ثقافت کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔میلے کے چوتھے دن محفل مشاعرہ کا بھی انقعاد کیا گیا جس کی صدارت صدارتی ایورڈ یافتہ شاعر ڈاکٹر عبدالوحید نے کی جبکہ دیگر شعراء اکرام میں انجم سلیمی، نا صر علی ناصر، رخسانہ سحر،عاصمہ طاہر،راشدہ ماہین ملک،افضل خان،مظہر الحق،حفیظ اللہ بادل،ارشد معراج،گلناز،بشرٰی ناز،سعید راجہ،راوش ندیم،شعیب کیانی، حسن عباس رضا نے بدھا پرلکھا کلام سنا کر حاضرین محفل سے داد سمیٹی۔

(جاری ہے)

گندھارا فیسٹیول میں ماہر کاریگروں کے سٹالز میں عوام کافی دلچسپی لے رہی ہے جبکہ بچوں نے جمپنگ کیسل پر اپنی نظریں مرکوز کر رکھی ہیں۔گندھارا فیسٹیول میں آج ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھرسے تاریخ دانوں کو مدعو کیا گیا۔ فیسٹیول کی رعنائیاں 4 فروری تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں