راولپنڈی پنجاب آرٹس کونسل میں سماجی مسائل پر مبنی ڈارامہ 'تھپکی پیار کی'پیش کیا گیا

جمعہ 14 جولائی 2023 18:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2023ء) راولپنڈی پنجاب آرٹس کونسل میں سماجی مسائل پر مبنی ڈارامہ 'تھپکی پیار کی'پیش کیا گیا۔ ڈرامے کے مہما ن خصوصی چئیرمین پاکستان آرٹسٹ ویلفئیر فاونڈیشن ظہیر اقبال چوہدری تھے۔ڈرامے کو تحریر محمد اسلم بھٹی نے کیا ہے جبکہ ہدایات رمیض راجہ نے دی ہیں۔راجہ مصطفی نے ڈرامے کے پروڈیوسر تھے۔

کھیل کے نمایاں کرداروں میں نور شرارتی،عائشہ راجپوت،صوفیہ علی، جھلک علی،رضوانہ خان،ریاض خان،لیاقت شاہ،شہزاد پپو،ارشد خان،عاقل کھوکھر،سحر علی،ندیم راجپوت، سونیا خان اور کرن خان شامل تھے۔مہمان خصوصی ظہیر چوہدی کا کہنا تھا کہ اصلاحی موضوعات پر لکھے ڈرامے حقیت سے قریب تر ہوتے ہیں،جس کی وجہ سے ان کے اثرات بھی دیر پا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

آرٹس کونسل ہمیشہ سے فیملی ڈراموں کو پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

اسٹیج ڈرامہ کا سنہری دور تب واپس آئے گا جب فیملیز ڈرامہ دیکھنے تھیٹرز کا رخ کریں گئی۔ڈرام کے تمام کرداروں نے بہترین اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں، جس پر تمام داد کے مستحق ہیں۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد نے کہا کہ سماجی مسائل کواجاگرکرنے کابہترین ذریعہ ڈرامہ ہی ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل نے ہمیشہ معیاری ڈراموں کو ہی اسٹیج کی زینت بنایا ہے۔ عوام کو بہترین تفریخ مہیا کرنا آرٹس کونسل کی اولین ترجیح ہے۔ڈرامہ دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد آرٹس کونسل میں موجود تھی۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں