کراٹے کھیل کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، سیکرٹری تنویر احمد

جمعرات 24 جنوری 2019 15:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) راولپنڈی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تنویر احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں کراٹے کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، کھیل کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں کراٹے کا فروغ اولین ترجیح ہے اور اس کو فروغ دینے کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس وقت مردوں اور خواتین کے 30 کلب ہیں جنہیں راولپنڈی کراٹے ایسوسی ایشن کی سرپرستی حاصل ہے، راولپنڈی کے کھلاڑیوں نے قائد اعظم گیمز 2017-18 میں دو گولڈ اور سات سلور میڈل حاصل کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں ٹورنامنٹس کے انعقاد کے حوالے سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کا بھرپور تعاون حاصل ہوتا ہے، ہر سال 20 سے 25 مرد و خواتین ایونٹس کرائے جاتے ہیں جس سے گراس روٹ لیول پر مرد و خواتین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں