راجہ ابرار میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں مسلم یوتھ کلب، الحمرا کلب اور سٹار محمڈن کلب نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے

اتوار 5 دسمبر 2021 14:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) راجہ ابرار میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں مسلم یوتھ کلب، الحمرا کلب اور سٹار محمڈن کلب نے اپنے، اپنے میچز جیت کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

میو نسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے میچوں میں مسلم یوتھ کلب نے پنڈی یونایٹڈ کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی ہے اور اسی طرح الحمرا فٹ بال کلب نے ٹی اینڈ ٹی کلب کوصفر کے مقابلے میں ایک گول سے اور سٹار محمڈن کلب نے ینگ سٹار کلب کوصفر کے مقابلے میں تین گول سے جبکہ مسلم یوتھ کلب نے مورگاہ کلب کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ریفریز کے فرائض افتخار، شکیل، حافظ وقار اور حارث انجام دیئے۔ اس موقع پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ اشتیاق احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں