پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

جمعہ 26 اپریل 2024 23:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 201 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، محمد فائق نے ناقابل شکست 77 اور احمد شہزاد نے 71 رنز بنائے ، گزشتہ روز شعیب اختر اسٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں غنی گلاس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39.

(جاری ہے)

3 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، حسین طلعت نے 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، واپڈا کی طرف سے محمد فائق اور آصف آفریدی نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں واپڈا نے مطلوبہ ہدف 41.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، محمد فائق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 77 رنز بنائے ، احمد شہزاد نے 11 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے ، نعمان علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں