دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزدملزمان موٹرسائیکل اور طلائی زیورات چراکرلے گئے

اتوار 20 مئی 2018 20:00

ساہیوال۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزدملزمان موٹرسائیکل اور طلائی زیورات چراکرلے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق چوری کی واردات نواحی گائوں 52/5-Lمیں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے علی نواز کی موٹرسائیکل مالیتی 40ہزارروپے مسجد کے باہر سے چرالی۔ دوسری واردات ڈی پی ایس روڈ جہاز گرائونڈ میںہو ئی یہاں سجاد وغیرہ3ملزمان نے محمد سلیم کے گھر سے طلائی زیورات ‘مالیتی2لاکھ40ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں