ڈکیتی کی دو مختلف واردا تیں، ملزمان نقدی چھین کر فرار،مقدمات درج

اتوار 16 دسمبر 2018 18:50

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی اور شناختی کارڈ وغیرہ چھین کر فرار ‘مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 136/9-Lمیں ہوئی یہاں عبدالمجیدرات کے وقت موٹرسائیکل پرہڑپہ سے گھر جارہاتھا کہ راستے میں2نامعلوم ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر روک لیااورنقدی 15ہزارروپے اور شناختی کارڈ وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔ دوسری واردات 108/9-Lمیںہوئی یہاںاجمل کریانہ کی دوکان پر موجودتھا کہ آصف وغیرہ 3موٹرسائیکل پر سوار ہوکر آئے اور اسلحہ کے زورپر نقدی 30ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں