ساہیوال، ڈاکوئوں نے دکاندار اور بیوپاری سے 90ہزار روپے کی نقدی،موٹر سائیکل لوٹ لیا

ہفتہ 18 مئی 2019 15:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) یہاں شہر میں ڈاکوئوں نے دوکاندار اور بیوپاری سے 90ہزار روپے کی نقدی،موٹر سائیکل لوٹ لیا۔ وائی بلاک فرید ٹائون میں شکیل احمد کی دوکان کو تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر35ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے ایک ڈاکو رمضان نامی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

چک9/9.Lمیں غلام قادر ایک بیوپاری عارف چوک سے موٹر سائیکل نمبر5080/SLOپر واپس جا رہا تھا تو راستہ میں تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی 57ہزار روپے اور موٹر سائیکل اور موبائل چھین لیا ۔پولیس غلہ منڈی نے ایک ماہ بعد مقدمہ درج کر کے ایک ڈاکو جیون کو گرفتارکر لیا پولیس فرید ٹائون اور غلہ منڈی نے دو مقدمات 397,392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں