مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پا کر دنیا میں سربلندی حاصل کی ، ڈپٹی کمشنر

اتوار 16 ستمبر 2018 21:30

ساہیوال۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر میاں محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پا کر دنیا میں سربلندی حاصل کی لیکن جب انہوں نے تعلیم کے مواقعوں سے خود کو دور کیا تو ان کا زوال شروع ہو گیا۔دین اسلام کی ابتدا ہی اقرا ء سے ہوئی اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو سامنے رکھ ایک ایسی تعلیم یافتہ نسل کو پروان چڑھائیں جو ہمارے افراد اور معاشرے میں پُل کا کام انجام دے سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ میں ورلڈ لٹریسی ڈے کی مناسبت سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد ذوالفقار ،ڈی ای او لٹریسی میڈم شازیہ اقبال اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ملک محمد یار ڈھکو کے علاوہ ماہرین تعلیم، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سوشل موبلائزر ز اورنان فارمل سکولوں کے ٹیچرز بھی کثیرتعداد میں موجود تھے ۔سیمینار سے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل اپنے خطبہ استقبالیہ میں ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی میڈم شازیہ اقبال نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی سے متعلق ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں