نواحی چک53/5.Lکے قریب تین ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک مسلم لیگ(ن) کا عہدیدار نعمان حمید گولیاں لگنے سے شدید زخمی۔

ڈاکو70ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) نواحی چک53/5.Lکے قریب تین ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک مسلم لیگ(ن) کا عہدیدار نعمان حمید گولیاں لگنے سے شدید زخمی۔ڈاکو70ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ایک زیر حراست۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گیمبر مسلم لیگ(ن) کے عہدیدار کیبل نیٹ ورک کے ڈائریکٹر نعمان حمید جمعہ کی رات کو ریکوری کے بعد واپس اپنے چک53/5.Lمو ٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ3ڈاکوئوں نے مو ٹر سائیکل پر تعاقب کر کے روک لیا اور نقدی کا مطالبہ کیا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے نعمان حمید کو گولیان مار کر شدید زخمی کر دیا اور نقدی،موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

نعمان حمید کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال دا خل کرا دیا گیا جہاں زخمی کی حالت نازک ہے۔پولیس یوسف والا نے تین ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ 397,394ت پ درج کر لیا ہے اور گلزار احمد نامی ایک ڈاکو کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں