ٹریکٹر کے ٹائروںکے نیچے آکر نوجوان جاں بحق

بدھ 12 دسمبر 2018 22:24

ساہیوال۔ 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی‘ بے قابو ہونے کے نتیجہ میں 30سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ‘تفصیلات کے مطابق اڈا کوڑے شاہ کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی جس کے نتیجہ میںٹریکٹر کے مرڈگاڈ پر بیٹھا 30سالہ نوجوان محمد ندیم نیچے گرگیا اور ٹریکٹر کے ٹائروںکے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 اطلاع ملنے پرپہنچی لیکن نوجوان دم توڑچکاتھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں