ساہیوال،خاتون کی ہلاکت کا خاوند کے خلاف مقدمہ قتل درج

منگل 22 اکتوبر 2019 19:58

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) خاتون کی ہلاکت کا خاوند کے خلاف مقدمہ قتل درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں64/4-Rبڑا میں اقصیٰ بی بی کی گزشتہ روز ہلاکت ہوئی تھی جسے خاوند ذیشان خالد خود کشی قرار دے رہاتھا جس کے خلاف تھانہ فرید ٹائون میں مقدمہ قتل درج ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ذیشان خالد عرف احتشام کی اقصیٰ بی بی کے ساتھ 6/7سال قبل شادی ہوئی تھی جس کے بطن سے 2بچے پیداہوئے اور اب وہ 5/6ماہ کی حاملہ تھی ۔

ذیشان خالد اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتاتھا ۔ 2روز قبل لڑائی جھگڑے کے بعد خاوند نے مشتعل ہوکر اسکے ماتھے پر فائر مارا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے مقتولہ کے والد رشید احمد کی رپورٹ پر مقدمہ قتل درج کرلیاہے تاہم ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں