ڈاکو دوکانداروں، وکیل، نمازی ،بس مسافروں،پٹرول پمپ سی5لاکھ89ہزار نقدی، 8موبائل لے اڑے

منگل 14 مئی 2024 21:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ڈاکو دوکانداروں، وکیل، نمازی ،بس مسافروں اور پٹرول پمپ سی5لاکھ89ہزار روپے کی نقدی، 8موبائل لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکو گن پوائنٹ پر یادگار چوک سے سبزی فروش علی حیدر سے بیس ہزار روپے نقدی، موبائل، یادگار چوک میں ہی عون حسن سے ساڑھے آٹھ ہزار روپے نقدی، موبائل، محلہ اسلام نگر ایک نمازی احبیب الدین سی48ہزار5سو روپے نقدی،موبائل، اولڈ سول لائن میں ایک وکیل رانا شاہد حامد سے تین موبائل، 37ہزار روپے نقدی بمعہ پرس، طارق بن زیاد کالونی میں دوکاندار محمد احمد حبیب سے 5ہزار روپے نقدی، موبائل، شادمان ٹائون میں محمد سلیم طاہر دوکاندار سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے نقدی، موبائل، چک 157 نو ایل میں پٹرول پمپ اسماء بدر سے دو لاکھ 15ہزار روپے نقدی، چک 22گیارہ ایل کے قریب پاور کمپنی کی مسافربس کو رکوا کرڈرائیور محمد زوار کنڈیکٹر امجد مسافروں سے ایک لاکھ72ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ سٹی ساہیوال، فتح شیر، فرید ٹائون، کمیر اور صدر چیچہ وطنی نے سات مقدمات 397, 392, 382ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کمیر نے پٹرول پمپ ڈکیتی کے ملزموں کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے اس سلسلہ میں سلیم نامی ملزم کی نشان دہی ہو گئی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں