آرگنائز کرائم یونٹ لاہور اہلکار کے گھر پر ٹارگٹ ۔موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ۔ مقدمہ درج

بدھ 15 مئی 2024 21:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) شادمان ٹائون میں آرگنائز کرائم یونٹ سی آئی اے لاہور کے اہلکار کے گھر پر صبح سویرے نا معلوم تین موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کا جانی نقصان نہ ہوا ۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق سی ٹی ڈی کے اہلکار سید تراب حیدر جو کہ ا ب سی آئی اے لاہور میں آرگنائز کرائم یونٹ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور چھٹی پر گھر میں اہلخانہ کے ہمراہ سوئے ہوئے تھے کہ گزشتہ روز صبح سویرے تین نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھر کو ٹارگٹ کر کے فائرنگ کی اور ویڈیو فلم موبائل پر بنا کرفرار ہو گئے۔

فائرنگ کے بعد اہلخانہ نے ڈرکے مارے چیخنا چلانا شروع کر دیا اور پڑوسی گھروں سے نکل آئے اور پولیس کو کال کی ۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ اور ٹارگٹ اور ویڈیو فلم بنانے کے ثبوت پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔پولیس فرید ٹائون نے سید تراب حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں