ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد فرخ حمید کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

جمعرات 16 مئی 2024 14:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد فرخ حمید نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا جہاں سپرنٹنڈنٹ جیل ساجد بیگ نے انکا استقبال کیا۔ مجسٹریٹ فرسٹ کلاس راؤ محمد زبیر صابر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواتین وارڈ، جیل ہسپتال، نوعمر وارڈ اور اسیران کی دیگر بارکس کا دورہ کیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کچن میں قیدیوں کے لیے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد فرخ حمید نے معمولی جرائم میں ملوث24اسیران کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا اور دیگر اسیران کے عدالتوں سے متعلقہ مسائل سنے اور انکو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں