ساہیوال، بیوپاری کے بیٹے اور زمیندار کو گولیاں مار دی گئیں

جمعرات 16 مئی 2024 19:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) بھٹو نگر میں ایک بیوپاری کے بیٹے عبید سلفی 21سالہ کو 5مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا اور گلی میں گھسیٹ کر گولیاں مارتے رہے۔ زخمی عبیدسلفی کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق بیوپاری اللہ یار کے بیٹے عبیدسلفی نے ملزموں کو گلی میں مار پیٹ اور غنڈہ گردی سے روکا تو ملزموں نبیل ببلی، گنجی ، احسن چیتا اور دو نا معلوم ملزموں نے جب آج صبح عبید سلفی کو گھر جاتے دیکھا تو ملزموں نے آتشی اسلحہ پستولوں سے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اور اغوا کی کوشش کی جسے شہریوں نے نا کام بنا دی اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔

پولیس فتح شیر نے مقدمہ149, 148, 324ت پ درج کر کے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا ۔دریں اثناء چک 7چودہ ایل میں ایک کاشت کار محمد شفیق کو موٹر سائیکل سوار علی عبا س گجر نے صح سویر ے جب محمد شفیق نماز فجر پڑھ کر گھرواپس جا رہے تھے توملزم نے گولی مار دی اور فرار ہو گیا۔ فریقین کے درمیان جائیداد کی وراثت کا جھگڑا چلا آ رہا ہے۔پولیس کسووال نے مقدمہ324ت پ درج کر لیا ہے۔ابھی تک ملزم گرفتا رنہیں ہو سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں