ایڈیشنل سیشن جج کا دورہ ساہیوال جیل ، معمولی جرائم میں ملوث 24قیدیوں کی رہا ئی کا حکم

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ حمید نے معمولی جرائم میں ملوث 24قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ حمید نے ساہیوال جیل کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 24قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔قبل ازیں جیل پہنچنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل ساجد بیگ نے سیشن جج فرخ حمید کا استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں