ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کی تقسیم کا جائزہ لینے کے لئے مختلف سنٹرز کا دورہ

جمعہ 17 مئی 2024 14:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کی تقسیم کا جائزہ لینے کے لئے مختلف سنٹرز کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کے آج سے شروع ہونے والے عمل کا جائزہ لینے کے لئے گورنمنٹ بٹالہ مسلم سکول، گورنمنٹ ہائی سکول اور گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام سنٹرز پر دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سنٹرز پر آئی خواتین سے بات چیت کی اور مسائل دریافت کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستحقین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں خاص طور پر گرمی کے موسم کی مناسبت سے پینے کے ٹھنڈے پانی، ٹینٹ اور پنکھوں کا انتظام کیا جائے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے طبی کیمپ بھی ہر سنٹر میں قائم ہو۔انہوں نے ہدایت کی کہ تصدیق کا عمل تیز کیا جائے تاکہ سنٹرز پر رش کو کم کیا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں