ساہیوال،مقتول بھائی مقدمہ کی پیروی کا معاملہ ۔مفروروںنے بہن پرچھریاںچلادیں

جمعہ 17 مئی 2024 20:45

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) نواحی چک 51پانچ ایل میں بھائی کے قتل کا مقدمہ کی پیروی سے باز رکھنے کے لیے مفرور ملزموں نے خاتون راجن بی بی کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔راجن بی بی کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کر ادیا ہے۔ جہاں راجن بی بی کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہنگا وغیرہ ملزموں نے 13مئی کو راجن بی بی کے بھائی خورشید کو چک 62فور آر میں ایک خاتون کی کھینچا تانی سے منع کر نے پرتشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔

اس مقدمہ کی پیروی راجن بی بی کر رہی تھی۔ پولیس نورشاہ نے مفرورملزموں کو گرفتار نہ کیا۔ گزشتہ رات 8بجے مہنگا بلوچ، رانجھا، طارق، تا جاں بی بی خاتون اور دو نامعلوم ملزموں سمیت 6ملزم موٹر سا ئیکلوں پر آئے اور راجن بی بی کو چھریا ں مار کر فرار ہوگئے۔پولیس یوسف والا نے راجن بی بی کے بھائی توریز کی مدعیت میں چھ ملزموں کے خلاف مقدمہ 148, 324اور149ت پ درج کر لیا ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں