ساہیوال،دن دیہاڑے ڈاکوئوں نے آڑھتی کو لوٹ کر گولی مار دی

ہفتہ 18 مئی 2024 18:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) آرا چوک میرداد معافی موڑمارکیٹ میں دو ڈاکوئوں نے ایک آڑھتی کولوٹ کر گولی مار دی جس کو شدید زخمی بے ہوشی کی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال داخل کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دوپہر موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آڑھتی چوہدری اشفاق کے آفس میں داخل ہوگئے اور گن پوائنٹ پر نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کرموٹر سائیکل پر سوار ہو رہے تھے کہ چوہدری اشفاق نے شور مچادیاتو ڈاکوئوں نے آڑھتی پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیااور فرار ہو گئے۔ریسکیو 1122نے زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔پولیس ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کرواردات کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں