ساہیوال،نرسنگ کلاس کی طالبہ اور13سالہ بچی کو زبردستی اغوا کر لیا گیا

ہفتہ 18 مئی 2024 18:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) علی مسجد چوک کے قریب یونیورسٹی آف منٹگمری میں ایل ایچ وی نرسنگ کلاس کی طالبہ ایمان نوید کو ہوسٹل سے اغوا کر لیا گیا،طالبہ ایمان نوید ہوسٹل کے گیٹ پر آئی تو ملزم اغوا کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک97نو ایل سے ایک محنت کش اللہ یار کے گھر چادر اور چاردیواری کا تقد س پائمال کرتے ہوئے سات مسلح افرادزبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور 13سالہ ذکراں بی بی کو اغوا کر لیاتوملزموں نے مزاحمت پر ماں سکینہ بی بی اور دو بھائیوں کاشف اور آصف پر تشدد کیا اور ملزم عمران،شبیر، گلزار، رضی ، فیض وغیرہ فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ سول لائن اور یوسف والا نے دو مقدمات 365بی اور363ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں