بہتر خوراک کے حصو ل کے لئے گھریلو کاشتکاری ناگزیر ہو چکی ہے٬ڈی سی او ساہیوال

پیر 17 اکتوبر 2016 18:32

ساہیوال۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن آفیسر شوکت علی خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے باعث اپنی غذائی ضروریات تقریباً مکمل کر لیتا ہے اور گندم٬ گنا٬ چاول٬ آم سمیت دیگر پھلوں اور سبزیوں میں خود کفیل ہے تاہم بڑھتی ہوئے آبادی سے نبرد آزما اور بہتر خوراک کھانے کے لئے گھریلو کاشتکاری ناگزیر ہو چکی ہے‘16اکتوبر کو یوم خوراک اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی اپیل پر ہر سال منایا جاتا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ فوڈ کے زیر اہتمام عالمی یوم خوراک کے موقع پرضلع کونسل ہال میںآگہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شیخ عبدالرؤف ‘ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری احسن چیمہ ‘ای ڈی او زراعت میاں اختر علی ٬ڈی ایل او ڈاکٹر غلام مصطفی ‘ڈی او سوشل ویلفیئر سید علمدارحسین شاہ بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں