تھانہ بہادر شاہ میں سائل پر تشدد واقعہ کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھانہ بہادر شاہ میں گدھی کا مقدمہ درج کرانے کے لیے آنے والے سائل ظہور احمد پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا اور ڈی پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 57جی ڈی کا ظہور احمد جس کی گدھی سے زیادتی ہوئی تھی تو وہ جب 18نومبر کو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرانے گیا تو فریقین کو ایس ایچ او بہادر شاہ نے تھانہ طلب کیا تو تھانہ میں ظہور احمد کو تین افراد نے تھانے کے اندر تشدد کا نشانہ بنا یا لیکن پولیس نے گدھی سے زیادتی کا اور تھانہ میں تشدد کا کوئی مقدمہ درج نہ کیا جس پر ظہور احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فریاد کی جس پر وزیر اعلیٰ نے اسکا نوٹس لے لیا ہے اور ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں