ساہیوال، ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق،24شدید زخمی ، 5کی حالت نازک

پیر 13 فروری 2017 18:27

ساہیوال، ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق،24شدید زخمی ، 5کی حالت نازک
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 5افراد ہلاک اور24شدید زخمی ہو گئے ۔ جن میں 5زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ پہلا حادثہ ساہیوال قطب شہانہ روڈ پر بہادر شاہ کے قریب ہوا یہاں ایک موٹر سائیکل اور کار کی ٹکر میںایک 12سالہ بچہ امتیاز جاں بحق اور اسکا باپ جعفر شدید زخمی ہوگیا ۔دوسرا حادثہ ہڑپہ اسٹیشن نائی والا بنگلہ روڈ پر ہوا یہاں 9-141ایل کے قریب دو موٹر سا ئیکلوں کی ٹکر میں ایک نوجوان شہباز 24سالہ جاں بحق اور اسکا باپ ارشاد زخمی ہوگیا ۔

تیسرا حادثہ ٹکر شاہ ریلوے پھاٹک کے قریب ہوا یہاں موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی کی ٹکر کے نتیجہ میں چک9-190ایل کے محمد زمان کی 4سالہ بیٹی علینہ جاں بحق جبکہ محمد زمان شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

چوتھا حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر عارف والا موڑ بائی پاس پر ایک موٹر سائیکل اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجہ میں 18سالہ ثانیہ جاں بحق اور اسکا باپ منظور احمد شدید زخمی ہوگیا ، ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیا ۔

جبکہ موٹر سا ئیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں داد فتیانہ ، بھٹو نگر، 9-134ایل ، 9-87ایل اور 9-183ایل میں 12موٹر سائیکلوں کے سوار رحمت علی 48سالہ بھٹو نگر اسکی بیٹی شمائلہ 19سالہ ،ارشاد بی بی33سالہ اور اسکا خاوند علی بہادر 5-47 ایل، آصف 22سالہ 9-113ایل ، امانت علی 35سالہ ہڑپہ اسٹیشن ، سکندر علی 22سالہ 6-87آر ، محمد فیاض 9-100ایل ، محمد عاصم 30سالہ کمیر ، محمد عباس 40سالہ محمد پور، منور 43سالہ محمد پور ،منظور 55سالہ اوکاڑہ ، نسیم 45سالہ کوٹ اللہ دین ، سلیمان 18سالہ فرید ٹائون، شاہد 18سالہ شالیمار ٹائون، اسلم 40سالہ 5-62ایل ، محمد عثمان 23سالہ قادر آباد ، عثمان ریاض 23سالہ6-86آر ، عبداللہ طالب علم ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال اور بلال 23سالہ چیچہ وطنی شہر شامل ہیں تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا جہاں بلال زخموں کی تاب نہ لاکر نیورو سرجری وارڈ ساہیوال میں دم توڑ گیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلال کا باپ خلیل احمد دس ماہ قبل ٹریفک کے حادثہ میں ہلاک ہوگیا تھا ۔ ان زخمیوں میں 5کی حالت تشویش ناک ہے جن کو سول ہسپتال ساہیوال کے نیورو سرجری وارڈ میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں