سرگودھا ،سرکاری دوکانات کی پہلی نیلامی پر فاطمہ جناح روڈ کے تاجروں کی شٹرڈاون ہڑتال

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) سرگودھا میں سرکاری دوکانات کی پہلی نیلامی پر فاطمہ جناح روڈ کے تاجروں نے شٹرڈاون ہڑتال کر کے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ متاثرہ تاجروں کے احتجاج اور شور شرابے کے باوجود انتظامیہ نے نیلامی کا عمل جاری رکھا جو لوگوں کی عدم دلچسپی کی نظر رہا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا انتظامیہ نے میونسپل کارپوریشن کی حدود میں ایک ہزار سے زائد سرکاری دوکانات کی نیلامی کرایہ داری کے لئے فاطمہ جناح روڈ کی150 دوکانوں کی از سر نو نیلامی کا عمل گزشتہ روز شروع کیا جس کے خلاف پہلے سے کرایہ داری میں بیٹھے 300سے زائد دوکانداروں نے شٹرڈوان ہڑتال کر کے زبردست احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فیصل ہال میں منعقدہ نیلامی کے موقع پر جمع ہو کر نعرے بازی کے ساتھ کرتے رہے جہاں نیلامی کا عمل لوگوں کی عدم دلچسپی شور شرابے کی نظر رہا۔

یاد رہے کہ اگلے مرحلہ پر فاطمہ جناح روڈ کی باقی 145 دوکانوں کی نیلامی 29 جنوری کو ہو گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں