سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں گندم کی خریداری مہم 2024-25 کیلئے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا

اتوار 21 اپریل 2024 12:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں گندم کی خریداری مہم 2024-25 کیلئے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا جن سے آج 22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع کر دی جائے گی جس کے لئے خریداری مراکز قائم کر کے انتظامات مکمل کر لئے گے۔زرائع کے مطابق گندم خریداری مہم 2024۔

25 آج 22 اپریل سے شروع کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس کے لئے سرگودھا ڈویڑن کے چاروں اضلاع میں خریداری مراکز قائم کر کے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور تمام خریداری مراکز سے باردانہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے جبکہ آج 22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع کر دی جائیگی۔جس کے لئے محکمہ خوارک نے سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے خریداری مراکز پر گندم کی خریداری کے لئے انتظامات مکمل کر لئے اورگندم خریداری مہم کے دوران شکایات کے ازالہ کیلئے کنٹرول رومز قائم کر کے عملہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں