سرگودھا سمیت 42اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری

ہفتہ 4 مئی 2024 16:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) پنجاب حکومت نے سرگودھا سمیت 42اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت 42اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عبدالواسط صدیقی کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ سٹی،فاروق احمد کو اسسٹنٹ کمشنر بورے والا،اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور انعم بابر کو اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ محمد زوہیب شفیع کو اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور، انعم صغیر کو اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ،اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ حاکم خان کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل مدثر ممتاز کو اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ،ظہیر الدین بابر کو اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل،اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر الماس صبیع ثاقب کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمان کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر، اسسٹنٹ کمشنرصفدر آباد ایوشہ ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ،اسسٹنٹ کمشنر اقرا مبین کو اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف طارق شبیر کو اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ، اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر طارق کو اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف،محمد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں، فیاض فرید کو اسسٹنٹ کمشنر خان پور،محمد احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور،عطیہ عنایت مدنی کو اسسٹنٹ کمشنر قصور،اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی محمد عدیل خان کو اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا،اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال ثنا کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی، اسسٹنٹ کمشنر جنڈ محمد عارف قریشی کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال،اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD حافظ آباد اشفاق رسول کو اسسٹنٹ کمشنر جنڈ،رومان خلیل کو اسسٹنٹ کمشنر بورے والا،اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD لاہور وجیہہ ثمرین کو اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب،اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ندیم بلوچ کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاالدین،اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ غزالہ یاسین کو اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل، اقرا ناصر کو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ،سعید احمد کو اسسٹنٹ کمشنر لاوا، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن رب نواز کو اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد،اسسٹنٹ کمشنر چچہ وطنی مہتاب احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن، وحید حسن کو اسسٹنٹ کمشنر چچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل سعد بن خالد کو اسسٹنٹ کمشنر بھلوال،اسسٹنٹ کمشنر HR&COORDپاکپتن ہارون اختر کو اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل،اسسٹنٹ کمشنر HR&COORDچکوال بلال زبیر کو اسسٹنٹ کمشنر گجرات،ساحل رسول چیمہ کو اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار، اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ خضر ظہور کو اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ساہیوال ندیم ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیصل آباد عمران رفیق کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ،رنگ زیب گواریہ کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد صدر،اسسٹنٹ کمشنر چینوٹ اشفاق احمد کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو راولپنڈی شمس الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر چینوٹ تعینات کردیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں