تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ڈی پی او

ہفتہ 18 مئی 2024 18:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزٹ کیا۔ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساجد حسین تارڑ نے ڈی پی او کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ صنعت و تجارت کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

لاء اینڈ آرڈر،سکیورٹی اور کرائم کنٹرول کی بہتر صورتحال سے کاروبار ترقی کرتا ہے اور جرائم کی روک تھام کے لیے کمیونٹی پولیسنگ پر زیادہ فوکس کیا جا رہا ہے۔

آپ کی اور آپکے کاروبار کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔ سرگودھا پولیس تاجر برادری کی حفاظت اور امن عامہ کے قیام کے لیے ہمہ وقت متحرک اور الرٹ ہے۔ تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ڈی پی او نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں قائم پولیس خدمت مرکز کا وزٹ بھی کیا۔وفد میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساجد حسین تارڑ، راجہ سہیل امجد، سہیل الپا، سابقہ صدور سمیت ممبران مجلس عاملہ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں