سرگودھا:اجازت نامے کے بغیر کسی کو بھی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت ہرگز نہ ہو گی

کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے لئے اجازت نامہ ضروری قرار دے دیا گیا ہے، بلا اجازت کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندارج کیا جائے گا

منگل 21 اگست 2018 18:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) اجازت نامے کے بغیر کسی کو بھی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت ہرگز نہ ہو گی، کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے لئے اجازت نامہ ضروری قرار دے دیا گیا ہے، بلا اجازت کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندارج کیا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں صوبہ بھر میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے ایسی کلعدم تنظیمں جن پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کر رکھی ہے انہیں کسی بھی حال میں قربانی کی کھالیں اکٹھی نہیں کرنے دی جائیں گی صرف اور صرف ایسی فلاحی تنظیموں ، مدارس ،این جی اوز کو چھان بین کے بعد ہر ضلع میں کھالیں اکٹھی کرنے کا اجازت نامہ دیا گیا ہے، کچھ تنظیموں کو سڑکوں کے اوپر کچھ کو اپنے ادروں کے اندر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اور تمام ایسی تنظیمیں جن کو اجازت دی گئی ہے ان سے کہا گی ہے کہ وہ کھالیں لانے لے جانے والوں کو اجازت نامے کی کاپیاں اور ادارے کی جانب سے خصوصی لیٹر بھی جاری کریں تاکہ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں جو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں وہ دوران چیکنگ اجازت نامے دیکھیں گی اگر کسی بھی کھالیں اکٹھی کرنے والوں سے اجازت نامہ نہ مل سکا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں اجازت نامے والے اداروں کو بذریقہ ٹیلی فون اور تحریری اگاہ کر دیا گیا ہے،

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں