سوشل سیکورٹی ہسپتالو ں کو پرائیو یٹ عوام کیلئے او پی ڈی کو 24گھنٹے کیا جائے گا‘صوبائی وزیر محنت وافراد قوت

وزیر اعظم عمران خان نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کا اچانک دورہ کر کے ثابت کر دیا کہ وہ حقیقی معنو ں میں عوام کے راہنما ہیں‘ انصر مجید نیازی

پیر 27 مئی 2019 14:31

سوشل سیکورٹی ہسپتالو ں کو پرائیو یٹ عوام کیلئے او پی ڈی کو 24گھنٹے کیا جائے گا‘صوبائی وزیر محنت وافراد قوت
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) صوبائی وزیر محنت وا فرادی قوت انصر مجید نیازی نے کہا ہے کہ سرگودہا اور رحیم یا ر خان میں سوشل سیکو رٹی کے ہسپتالو ں کی تعمیر کے علاوہ قا ئم تمام سوشل سیکو رٹی ہسپتالو ں کو پرائیو یٹ عوام کیلئے او پی ڈی کو 24گھنٹے کیا جائے گاتاکہ محنت کشوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی مستفید ہو سکیں۔

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کا اچانک دورہ کر کے ثابت کر دیا کہ وہ حقیقی معنو ں میں عوام کے راہنما ہیں اور ان کے مسائل کو حل کر نے کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں اگلے ہفتہ سے گھریلو ملا زمین کے تحفظ کے قانو ن پر بھی سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکو مت نے اقتدار میں آتے ہی محنت کشوں کے بنیادی حقوق کی نہ صرف بات کی بلکے اس کو یقینی بنا نے کیلئے ایک مر بوط نظام بھی وضع کیا جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمر ان خان کے ویڑن کے مطابق پنجاب بھر کے صنعتی اداروں کے محنت کشوں کو بہتر معیا ر زند گی مہیا کر نے کی کو شش جا ری ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ کیلئے گراں قدر خدما ت انجا م دے رہے ہیں اور حکو مت ایسے اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ دنیاوی کے ساتھ دینی تعلیم بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔صوبائی وزیر محنت وا فرادی قوت انصر مجید نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لو گ جن کو اللہ اپنے گھر پر بلا تا ہے اور مسجد نبوی میں نما زیں پڑھنا نصیب ہو تی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں