سرگودھا،مقدمہ قتل میں ملزم کو سزائے موت ،دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:40

سرگودھا،مقدمہ قتل میں ملزم کو سزائے موت ،دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خوشاب نے کٹھہ سگھرال کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت دس لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کٹھ سگھرال کے علاقہ ناڑی میں 28اگست18 میں تلخ کلامی پر محمد نواز نے فائرنگ کر کے محمد ریاض کو قتل کر دیا جس پر تھانہ کٹھ سگھرال میں درج مقدمہ221/18بجرم302 ت پ کا فاضل عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے محمدنواز کوسزائے موت 10لاکھ جرمانہ کی سزاسنادی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں