نجات اور کامیابی قرآن وسنت کے نظام میںہے ، میاں محمد اسلم

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:25

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے میاںمحمداسلم نے کہا ہے کہ نجات اور کامیابی صرف اورصرف قرآن وسنت کے نظام میںہے اوراسی کے ذریعے سے لائی گئی تبدیلی ہی حقیقی تبدیلی ہوگی۔ نبی اکرم ﷺ کی سیرت سے روشنی حاصل کرکے ہی ایک مسلمان حقیقی مسلمان کہلاسکتاہے۔وہ گزشتہ روز دفترجماعت اسلامی 47پل پرماہانہ تربیتی پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے انتہائی مختصرعرصے میںجو انقلاب آفریںبرپاکیااُس کی کہیںمثال نہیں ملتی۔ نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ ہرطبقہ فکرکے انسان کے لیے نمونہ ہے۔ رہنمائی کابہترین ذریعہ بھی ہمارے لیے نبی اکرم ﷺ کااسوہ حسنہ ہی ہے۔ تربیتی پروگرام سے ضلعی امیرحاجی جاویداقبال چیمہ، نائب امیرملک محمودحسین اعوان، سٹی امیرمیاںانعام الحق قیصروجنرل سیکرٹری ملک انورنے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرکارکنان کی بڑی تعدادموجودتھی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں