تھانہ کینٹ کی کاروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 3ملزمان سے سینکڑوں بوتلیں شراب برآمد

پیر 24 فروری 2020 23:30

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) تھانہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر گرفتارتین ملزمان سے سینکڑوں بوتلیں شراب برآمد کرلی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے سب انسپکٹر محمد عثمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سٹی سکول چوک دوران سنیپ چیکنگ کار نمبری IDL-2898کو روک کر چیک کرنے پر کار سوار بدنام زمانہ منشیات فروش ڈاکٹر عارف ولد مہنگا مسیح قوم عسیائی سکنہ بستی عیدگاہ اور آفتاب مسیح ولد یوسف مسیح سکنہ ہائے چک نمبری79شمالی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے ولائتی شراب350بوتلیں برآمد ہوئیں ۔

اسی طرح ایس ایچ اوتھانہ کینٹ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبری49شمالی ریڈ کرکے ملزم اسلم پرویز عرف بھولا ولد نذیر احمد سکنہ خیابان صادق کو دیسی شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 120لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتارتینوں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار متذکرہ بالا کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں