آئی جی پنجاب نے سرگودھا شہر میں ڈکیتی کی واردات اور مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 ساتھی فرار ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

پیر 14 جون 2021 13:15

آئی جی پنجاب نے سرگودھا شہر میں ڈکیتی کی واردات اور مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 ساتھی فرار ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) آئی جی پنجاب نے سرگودھا شہر میں ڈکیتی کی واردات اور مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 ساتھی فرار ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق ایک یوم قبل 3 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اندرون شہر تھانہ اربن ایریا سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر بلاک 18 میں گولیوں ٹافیوں کے ہول سیل ڈیلر الرشید ٹریڈرز پر ڈکیتی کی واردات میں 3 لاکھ روپے لوٹ لئے اور رقم لیکر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

جس کی اطلاع پر پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو بھلوال روڈ پرپولیس فائرنگ کرتے ہوئے ڈکیت ملت پارک گل والا کی جانب فرار ہوئے تو علی پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جہاں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیااور مقتول ڈاکو کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ائی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی جبکہ مقامی پولیس تھانہ اربن ایریا نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی جلد گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں