سرگودھا‘کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی سے بازاروں اور مارکیٹوں میں سرگرمیاں بحال ہونے پر احتتاطی تدابیر کو نظر انداز کر دیا گیا

جمعرات 24 جون 2021 11:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی سے بازاروں اور مارکیٹوں میں سرگرمیاں بحال ہونے پر احتتاطی تدابیر کو نظر انداز کر دیا گیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے 9 دوکانات کو سیل اور ناجائز منافع خوری پر متعدد تاجروں کو جرمانے کرتے ہوئے ایک بار پھر چیکنگ مہم تیز کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں بحال کیں تو ایس اور پیز سمیت احتتاطی تدابیر کو نظر انداز کر دیا گیا جس پر سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیزز کی خلاف ورزی کرنے پر 9 دکانات کو سیل کردیا جبکہ مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر متعدد دوکاندار کو جرمانہ کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود نے خوشاب بازار۔جوہر آباد بازار اور دیگر علاقوں میں چیکنگ مہم کے تحت کاروائی کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی قانونی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں