سرگودھا میں آگ برساتے سورج میں بجلی کی طویل ترین بندش کے جاری سلسلہ سے بچے،بوڑھے اور خواتین بلبلا اٹھے

اتوار 26 مئی 2024 12:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) سرگودھا میں آگ برساتے سورج میں بجلی کی طویل ترین بندش کے جاری سلسلہ سے بچے،بوڑھے اور خواتین بلبلا اٹھے جنہوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فل الفور نوٹس لیکر ارباب اختیار سے مسئلہ کے فوری حل کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں آگ برساتے سورج میں بجلی کی یومیہ کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جس میں بچے،بوڑھے اور خواتین بلبلا اٹھے جنہوں نے بجلی کی بار بار طویل ترین بندش کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر مسئلہ کو فل الفور حل کروایا جائے ورنہ اراکین اسمبلی اور دفاتر کے گھیراؤ پر مجبور ہونگے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں