سرگودھا پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ساڑھے چھ کلو سے زاہد چرس اور افیون برآمد کر لی

بدھ 26 ستمبر 2018 12:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ساڑھے چھ کلو سے زاہد چرس اور افیون برآمد کر لی۔جس پر اس کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ مقدمہ درج کر لیا گیا۔زرائع کے مطابق تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے منشیات فروش عثمان کو گرفتار کر کے پانچ کلو گرام چرس اور ڈیڑھ کلو سے زاہد افیون برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے انچارج محافظ اسکواڈ کے ہمراہ علی ٹاون کے قریب ناکہ بندی کرکے ایڈن گارڈن کی جانب سے بلا نمبر موٹرسائیکل ہنڈا125سی سی پر سوار عثمان ولد اسلم سکنہ 3مرلہ ہاؤسنگ سکیم کو روک کر چیک کرنے پر ملزم کے قبضہ سے پانچ کلو گرام سے زائد چرس اور1600گرام افیون برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم عثمان سے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والاموٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے ۔ ڈی پی او سرگودہا نے ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاون اورانکی ٹیم کواچھی کارروائی پر شاباش دی ہے اور نقدانعام وتعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں