سرگودھا لاہور روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی کار کو ٹکر سے 20 سالہ دوشیزہ جاںبحق اور 35 سالہ خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی

منگل 15 اکتوبر 2019 13:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) سرگودھا لاہور روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی کار کو ٹکر سے 20 سالہ دوشیزہ جاںبحق اور 35 سالہ خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے ٹرالر قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ کے موضع سید نو سے کار ہنڈا پر 35 سالہ آرم ریاض اور 20 سالہ مریم بی بی کے ہمراہ سرگودھا آ رہی تھیں کہ سیال موڑ پر تیز رفتار ٹرالر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 20 سالہ مریم بی بی دختر محمد نواز جانبحق اور 35 سالہ آرم ریاض زوجہ محمد ریاض کی ٹانگ ٹوٹ گئی جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے تھانہ لکسیاں پولیس نے ٹرالر قبضہ میں لے لیا جس کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں