سرگودھا ،ڈکیتی چوری سمیت جرائم روز کا معمول بن گئے ،پولیس تفتیش تک محدود ہو کر رہ گئی

جرائم پیشہ افراد موٹرسائیکل اور نقدی سمیت لاکھوں کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) سرگودھا میں ڈکیتی چوری سمیت جرائم روز کا معمول بن گئے ،پولیس تفتیش تک محدود ہو کر رہ گئی۔سرگودھا شہر اور گردونواح میں جرائم پیشہ افراد موٹرسائیکل اور نقدی سمیت لاکھوں کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔زرائع کے مطابق شہر میں اقبال کالونی بے نظیر پارک سے عامر کا موٹرسائیکل 125 چور لے گے۔

نواحی گاوں مٹیلہ سے چور اختر علی کی بکری لے گئے۔ قصبہ میانی کے علاقہ کوٹ احمد عابد کی 2 بکریاں چرا لی گئیں۔بھلوال کے چک 14 شمالی میں میانی کا افضل ڈیرہ سے گھر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو اس کو روک کر 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گے۔سٹون کریشنگ مارکیٹ کے چک 111 جنوبی میں گھر کے باہر سے عمران کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

چک 114 جنوبی جناح کالونی میں غلام شبیر کے ڈیرہ سے بھینس چرا لی گئی۔

ترکھانوالہ سے فاروقہ روڈ پل پر فیضان کا موٹرسائیکل چور لے اڑے۔استقلال آباد کالونی گلی نمبر 22 کے یونین کونسل کے سیکرٹری باقر شاہ کے دفتر یو سی سے ہزاروں روپے چوری کر لئے گے۔ شہر کے مرکزی قبرستان عیدگاہ روڈ سے محمد عامر کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔ مسلم ٹاون میں ساجد کے گھر سے 2 موبائل فون 20 ہزار نقدی،محمد عرفان کے گھر سے 2 آئرن ،2 موبائل فون،چور لے اڑے۔سرگودھا گجرات روڈ سالم میں گاڑی سوار اشرف کے مویشی لوٹ کر کے فرار ہو گے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں