سرگودھا، محکمہ صحت سینٹری انسپکٹر میں بھرتی کیلئے جعلی ڈپلومہ پیش کرنیوالا 9 سال سے مفروراشتہاری ملزم گرفتار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے محکمہ صحت سینٹری انسپکٹر میں بھرتی کے لئے جعلی ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے مقدمہ میں 9سال سے مفرو اشتہاری ملزم عقل عباس کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کے علم میں آیا کہ محکمہ ہیلتھ میں سال 2007میں سینٹری انسپکٹرز بھرتی میں جو ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ پیش کئے گے جعلی ہیں جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے حکم پر انکوائری مکمل ہونے کے بعد مقدمہ نمبر9/2010تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا درج ہوا جس کی دوران تفتیش میں انکشاف ہوا کہ محکمہ صحت میں سال2007کی بھرتی میں 29سینٹری انسپکٹروں کے ڈپلومے اور سرٹیفیکٹ جعلی ہیں اور تنخواہوں کی مد میںتقریبا19لاکھ15ہزار9سو17روپے حکومت پنجاب کو نقصان پہنچایا گیا۔

جن کے خلاف جوڈیشل ایکشن میں چھاپہ ٹیم نی28ملزمان کوگرفتار کر لیا تھا جبکہ ایک ملزم عقل عباس جو کہ گرفتار ی سے بچنے کیلئے ترک سکونت کر کے مفرور ہو گیا تھا۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھاکی خصوصی ٹیم نے 9سال سے مفرو اشتہاری ملزم عقل عباس سابقہ سینٹری انسپکٹر محکمہ صحت کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ریکوری کرنے کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں