پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،14ملزمان گرفتار

جمعرات 14 نومبر 2019 15:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران 14ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ لکسیاں پولیس نے تنویر سکنہ رحم وال سے چرس 1600گرام ، تھانہ کینٹ پولیس نے دلاور مسیح سکنہ باجوہ کالونی سی1380گرام چرس ، تھانہ جھاوریاں پولیس نے یوسف ناز سکنہ جھاوریاں سے 1300گرام چرس ، آصف سکنہ جھاوریاں سے 30 بور پسٹل، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے شاہ رخ سے سکنہ لاہورسے 510گرام ہیروئن ، تھانہ صدر پولیس نے توصیف سکنہ نواب پور سے 444بور رائفل، سلانوالی پولیس نے آصف سکنہ 142جنوبی سے رائفل 222 ، طاہر شہزاد سکنہ 141جنوبی سے 30بور پسٹل، ثاقب خان سکنہ 141جنوبی سے 12بور بندوق، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے حاجی احمد سکنہ 156شمالی سے 223بور رائفل ، احمد بخش سکنہ 156شمالی سے 444بوررائفل ، تھانہ ساہیوال پولیس نے آصف رضا سکنہ ساہیوال سے 30بور پسٹل ، تھانہ میلہ پولیس نے امان اللہ سکنہ لالو والی سے 12بور بندوق ، سیف اللہ سکنہ لوراوالی سے 12بور بندوق برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں