سرگودھا چک 103 جنوبی میں فیکٹری کا بوائلر پھٹ جانے سے 4 مزدور جھلس گئے

جمعرات 12 دسمبر 2019 15:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) سرگودھا چک 103 جنوبی میں فیکٹری کا بوائلر پھٹ جانے سے 4 مزدور جھلس گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی چک 103 جنوبی میں فیکٹری میں پرانے ٹائروں کو جلا کر تانبے کی تاریں نکالی جاتی تھیں۔ جہاں اچانک بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں کام کرتے ہوئے چار مزدور جھلس جانے سے شدید زخمی ہو گے جن کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں 2 مزدوں کی حالت تشویشناک بتلائی جا رہی ہی-

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں