بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کا اعلان کردیا

اتوار 22 جولائی 2018 18:30

سرگودھا۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق امتحانات 8 ستمبر سے شروع ہونگے جس کیلئے طلباء بغیر لیٹ فیس کے 6 اگست تک داخلہ بھجوا سکتے ہیں جبکہ ڈبل فیس کیساتھ داخلہ 13 اگست تک بھجوایا جاسکے گا، اسی طرح ٹرپل فیس کیساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 20 اگست مقرر کی گئی ہے، طلباء و طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ داخلہ فارم حاصل کرنے کیلئے متعلقہ بورڈ سے رابطہ کریں جبکہ داخلہ فیس بورڈ کی جانب سے مقرر کردہ بنکوں میںجمع کروائی جاسکے گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں